عیدمیلادالنبی ﷺ جوش جذبہ سے منانا چاہیے۔پروفيسر معظم حسین ضیغم* *والدین اپنے بچوں کو سیرت نبویﷺ سے روشناس کروائیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کری۔قاری صفدر ضیإ چشتی

 *عید میلادالنبی ﷺ جوش جذبہ سے منانا چاہیے۔پروفيسر معظم حسین ضیغم*

 *والدین اپنے بچوں کو سیرت نبویﷺ سے روشناس کروائیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کری۔قاری صفدر ضیإ چشتی* 

قصورچوہدری برکت علی گجر ۔چوہدری حیدر علی گجر ۔چوہدری حسنین گجر و گجر برادران بیرون کوٹ عثمان قصور کے زیراہتمام اہتمام  سالانہ عظیم الشان جشن آمد رسول ﷺ کے سلسلہ میں محفل میلاد زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید فاروق الحسن ہمدانی عابدی قادری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں عوامی سماجی مذہبی سیاسی حلقوں سمیت وکلإ احباب صحافی حضرات   نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل   میلاد مصطفےٰ ﷺ میں خطاب حضرت علامہ مولانا پروفيسر معظم حسین ضیغم اور حضرت علامہ مولانا قاری صفدر ضیإ چشتی نے کیا میٹھے بول اور دینی محبت والی باتوں سے سامعین کے دل موہ لیٸے ۔ہدیہ نعت شہر قصور کے معروف ثنإ خواں حاجی اللہ وسیإ گوہر ۔نعت علی حیدری نے پیش کی ۔ پرو فیسر علامہ مولانا معظم حسین ضیغم نے خطاب فرماتے ہوتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی جزو ہے اور دین اسلام کی شہ رگ ہے عید میلادالنبی ﷺ جوش جذبہ سے منانا چاہیے ہمارے کریم آقاﷺ آمد سے اندھیرے غم دکھ درد ختم ہوگے اور پورے عالم میں نور کی روشنی چھاگی ۔ علامہ مولانا صفدر ضیإ چشتی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ  چوہدری حسنین گجر و برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ہر سال سرکار دوعالمﷺ کی آمد کے موقع پر جشن میلاد مصطفےٰ ﷺ کا انعقاد کرتے ہیں۔جشن میلاد منانے کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا بھی لازم ہے رسول اللہ سے محبت انکے احکامات پر چلنے کا ثبوت ہے  ۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سیرت نبویﷺ سے روشناس کروائیں اور اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں تاکہ ہماری آنیوالی نسل بھی حضورؐ کی محبت و عقیدت سے مزید سرشار ہو۔محفل میلاد کے آخر میں ہدیہ درودو سلام کے بعد ملک پاکستان پاک فوج کے حق دعا کی گی ۔

Post a Comment

0 Comments