ہ * پنجاب اسمبلی کے واقعہ نے پوری قوم کا سرشرم سے جھکا دیا ہے ارکان اسمبلی اور وزراء کا ڈپٹی سپیکر اور پولیس ملازمین پر تشدد افسوس ناک ہے۔ قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں ہونے والے دنگل نے جمہوریت، آئین اور قانون کا تمسخر اڑایاہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو عوام نے اپنی نمائندگی اور قانون سازی کے لیے پنجاب اسمبلی بھیجا، انہوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں، لاتوں کی بارش کی اور گالیاں دیں۔ ٹی وی سکرینوں پر ساری قوم سمیت دنیانے دیکھا کہ عوامی نمائندوں کی اصلیت کیا ہے۔ پاکستان کے پارلیمنٹ کی پوری دنیا میں تضحیک ہو رہی ہے۔ اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی حکمران اشرافیہ نے اپنی اصلیت قوم کو دکھا دی
![]() |
۔ملک کی اسمبلیاں اکھاڑوں میں تبدیل ہو گئیں ہیں۔ حکمران جماعتیں بری طرح ایکسپوز ہو گئیں۔پاکستانی قوم مفادات کے لیے جاری سارا تماشا دیکھ رہی ہے۔حکمران بتائیں کہ وہ نوجوانوں کو کیا سبق دے رہے ہیں۔ جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں سے نجات حاصل کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ 74 برسوں سے یہ لوگ قوم کی گردنوں پر سوار ہیں۔ ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے۔مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ عوام کے لیے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ اقتدار کی جنگ میں مصروف حکمرانوں کو غریب قوم کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے مزیدکہاں کہ میرا اپنی قوم کے لئےایک میسج ہےکہ اقتدارکی جنگ لڑنے والوں کو لڑنے دیں اور ملک پاکستان کی سالمیت و بقاء کے لئے آپ محب وطن بنے اپنا اور اپنی فیملیوں کا خیال کریں آج آپ اپنے اپنے لیڈروں کی خاطر آپس میں لڑ رہے ہو بحث و مباثہ کر رہے ہوگھروں کو چھوڑ کر روڑوں پر نکل رہے ہو -یہ آج کی بات نہیں کئی دہائیوں سے ایسا ہی ہو رہا ہے،یاد رکھیں جب یہ حکمران اقتدار میں آتے ہیں تو انہیں آپ سےکوئی غرض نہیں رہتی تب ان کو آپ نظر نہیں آتے -آخر میں انہوں پاکستان کی عوام اور پاکستان کی سلامتی کے دعا بھی کی

0 Comments