ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے محکمہ ہیلتھ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کوریچ100 فی صد یقینی بنائی جائے تمام ہسپتال دینگی کے لئے الگ وارڈز مختض کریں ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر رضوان اللہ اس موقع پر موجود تھے ۔۔۔۔!!
![]() |
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کہا کہ تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے سرگرمیاں موثر انداز میں سرانجام دیں محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک تھرڈ پارٹی ایلویشن مزید سخت کریں بوگس سرگرمیاں کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔۔۔!!
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا تمام سرکاری ہسپتال باقاعدگی سے دینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں اسی طرح جنرل پریکٹیشنر کو بھی ڈینگی علامات رکھنے والے مریضوں کو رپورٹ کرنے کا پابند بنایا جائے، ضلع بھر میں موجود تالابوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں سے اپیل کی کہ دینگی سرویلنس کے لئے گھر آئی ہیلتھ ٹیموں سے مکمل تعاون کریں گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

0 Comments